سابق صوبائی وزیر سردار محمد ادریس دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

صوبہ خیبرپختون خواہ کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور سابق وزیر سردار محمد ادریس دوران سفر دل کا دورہ پڑنے سے آج ہفتے کے روز انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق سردار ادریس راولپنڈی جا رہے تھے کہ گھوڑا گلی کے قریب دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کے بعد سردار ادریس کو ساملی سنیٹوریم ہسپتال منتقل کیا گیا تو وہ دم توڑ چکے تھے۔

سردار ادریس کی میت کو پمز اسلام آباد منتقل کیا گیا، کچھ شکوک و شبہات کی بناء پر میت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے بعد میت کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری منتقل کیا گیا، سابق وزیر بلدیات کے پی کے سردار ادریس کی میت کی تدفین کل کی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں