جلسہ کامیاب بنانے پرعمران خان کا اہالیان لاہور سے اظہار تشکر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے مینار پاکستان میں ہونے والے جلسے کی کامیابی پر لاہوریوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ لاہور کو بند کرنے اور ہمارے 2 ہزار کارکنوں کو گرفتار کرنے کے باوجود لاہور کے لوگ مینار پاکستان جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے بڑی تعداد میں آئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ خاص طور پر لاہوریوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مایوس نہیں کیا، آپ پر فخر ہے۔

عمران خان کی ٹویٹ پرصارفین کی طرف سے ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ بعض صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی میڈیا ٹیم نے پرانے جلسوں کی ویڈیوز کل کے مینار پاکستان جلسے کی ویڈیوز کے ساتھ جوڑ کراسے بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی کوشش کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں