انسدادی دہشت گردی عدالت نے رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ میں لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کے ناقابل وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے رانا ثناء اللہ کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی۔

عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کے خلاف ابھی تک قانون حرکت میں نہیں آیا۔ عمران خان کی روایت کی ابھی تک پکڑ نہیں ہوئی۔ ان کے لیے ابھی تک وسیع پیمانے پر ضمانتوں کا جمعہ بازار لگا ہوا ہے۔ عمران نیازی کا احتساب ہونا چاہیے اور وہ ضرور ہوگا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم ان کے آئی ایم ایف معاہدے کو پورا کرتے کرتے کہاں پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے دہشتگردوں کو آنے کی اجازت دی جس سے حالات خراب ہوئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں