وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب میں بس حادثے پر اظہار افسوس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں زائرین سے بھری بس کے حادثے پر دلی دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں بس حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

شہباز شریف نے بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے مغفرت کی دعا بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے جنوب مغرب میں خوفناک بس کے حادثے میں کم از کم 20 عمرہ زائرین جاں بحق اور 29 زخمی ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں