خاتون جج دھمکی کیس ، عمران خان کے پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کو 18 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خاتون جج دھمکی کیس میں پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت ہوئی۔

عمران خان کے وکیل نے حاضری سے استثنیٰ کی استدعا کی۔ پراسیکیوٹر نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے درخواست کی کہ عمران خان غیر حاضر ہیں، قابل ضمانت وارنٹ کو ناقابلِ ضمانت میں تبدیل کیا جائے۔ عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست خارج کر دی اور ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے، عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف کو 18 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں