پاکستان-امارات کے درمیان توانائی، ریفائنری، پٹرولیم سمیت متعدد شعبوں میں تعاون جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان توانائی، ریفائنری، پٹرولیم اور تجارت سمیت متعدد شعبوں میں تعاون جاری ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کی استعداد سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ بات بدھ کو اسلام آباد میں پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی سے ملاقات کے موقع پر کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے تاریخی دوستانہ اور برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالی گئی۔

دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور یو اے ای کے درمیان اقتصادی اورمالی شعبے میں تعاون سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان توانائی، ریفائنری، پٹرولیم اور تجارت سمیت متعدد شعبوں میں تعاون جاری ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کی حقیقی استعداد سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کئی شعبے ایسے ہیں جہاں دونوں ممالک تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دے سکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر نے حکومت کی جانب سے پائیداراقتصادی ترقی اور نمو پر مبنی پالیسیوں کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔

وزیر خزانہ نے یو اے ای کے سفیر کی جانب سے سرمایہ کاری کی تجاویز کا خیر مقدم کیا اورکہا کہ پاکستان کی حکومت اس ضمن میں ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔

وزیر خزانہ نے سفیر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقل میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں