یورپی یونین نے پاکستان کا نام ہائی رسک ممالک کی فہرست سے خارج کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان نے عالمی سفارتی محاذ پر ایک اہم اور بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ وزیر تجارت نویدقمر کا کہنا ہے کہ یورپی یونین نے پاکستان کا نام ہائی رسک ممالک کی فہرست سے خارج کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت کے بعد پاکستانی تاجروں کو یورپی قوانین کی اضافی نگرانی سے نہیں گذرنا پڑے گا۔

نویدقمر کا مزید کہنا تھا کہ فیصلے کے تحت اب یورپ کےلیگل اور اکنامک آپریٹرز پاکستانیوں کی اضافی چھان بین نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ 14 نومبر کو برطانیہ نے بھی پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ ممالک کی فہرست سے نکال دیا تھا۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے ایکشن پلانز پر جلد عمل کے نتیجے میں برطانیہ نے یہ اقدام کیا ہے۔

اس حوالے سے برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ برطانیہ منی لانڈرنگ، دہشتگردی کی فنانسنگ روکنےکی پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں