الیکشن کمیشن کا 8 اکتوبر کو خیبر پختونخوا میں انتخابات کروانے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ خیبر پختونخوا میں عام انتخابات 8 اکتوبر کو منعقد کروانے کا اعلان کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے کی صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے بعد سپریم کورٹ کے احکامات اور گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے اعلان کردہ تاریخ کی روشنی میں 8 اکتوبر کو الیکشن کا انعقاد کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا نوٹیفیکیشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا نوٹیفیکیشن

نوٹیفیکیشن کے مطابق الیکشن پروگرام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس سے قبل پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لئے 30 اپریل کی تاریخ ملتوی کر کے 8 اکتوبر کی نئی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔

اپوزیشن کی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات میں 90 روز سے تاخیر کے پیش نظر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے جس پر پانچ رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں