پنجاب، کے پی الیکشن التوا کیس: سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

جسٹس امین الدین خان نے معذرت کرتے ہوئے بنچ سے علاحدگی اختیار کر لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے التوا سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا ہے۔ 5 رکنی لارجر بینچ کے رکن جسٹس امین الدین نے شمولیت سے معذرت کر لی۔

آج بروز جمعرات سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ جب سماعت کے لیے آیا تو چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جسٹس امین الدین خان کچھ کہنا چاہتے ہیں، اس موقع پر جسٹس امین الدین نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے تناظر میں کیس سننے سے معذرت کرتا ہوں۔ جسٹس امین الدین کے بات کرنے کے بعد بینچ کورٹ روم سے چلا گیا۔

جسٹس امین کی جانب سے معذرت کرنے کے بعد عدالت کا لارجر بینچ تحلیل ہوگیا اور آج کی سماعت کو ملتوی کرتے ہوئے اب کیس میں نیا بینچ تشکیل دیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں