اسلام آباد اور کراچی سے سعودی عرب منشیات سمگل کرنے کی کوششیں ناکام

پاکستان کی اینٹی نارکوٹکس فورس [اے این ایف] نے کراچی اور اسلام آباد سے سعودی عرب منشیات سمگل کرنے کی متعدد کوششیں ناکام بنا دیں۔

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملک بھر میں انسداد منشیات کی کارروائیاں جاری ہیں، اس سلسلے میں کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر سعودیہ جانے والے ملزم سے 800 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی، جسے مہارت کے ساتھ کتابوں میں چھپایا گیا تھا، حکام نے کارروائی کے دوران سعودی عرب جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

دوسری جانب اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 73 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

علاوہ ازیں اسلام آباد 26 نمبر چونگی کے قریب ایک کارروائی کرتے ہوئے 2 خواتین سے 4 کلو 200 گرام چرس برآمد کرلی گئی، اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کار سے 2 کلو 400 گرام چرس اور ایک کلو 200 گرام افیون برآمد کرلی گئی، کارروائی میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اے این ایف نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں