عالمی ادارہ صحت خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں 50اسپتال بحال کرے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عالمی ادارہ صحت نے صوبہ خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پچاس اسپتال بحال کر کے انہیں فعال بنانے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بات عالمی ادارہ صحت کے ذیلی دفتر کے سربراہ ڈاکٹر بابر عالم نے نگران وزیراعلیٰ کے مشیر صحت ڈاکٹر عابد جمیل سے پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ملاقات کے دوران عالمی ادارے اور خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت کے افسران نے ٹیکنیکل معاونت صوبائی محکمہ صحت کی استعداد کار بڑھانے دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے اور سیلاب زدہ علاقوں کے ہسپتالوں کی بحالی پر اتفاق کیا۔

عالمی ادارے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ان کا ادارہ صوبے کے سیلاب زدہ علاقوں میں صحت مراکز کی بحالی پر31کروڑ چالیس لاکھ روپے خرچ کر رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں