پاکستان اورقازقستان کے مابین براہ راست پروازیں مئی میں شروع ہوں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرگان کیسٹافین نے کہا ہے کہ قازقستان اور پاکستان کے درمیان براہ راست فضائی پروازیں مئی2023ء میں شروع ہوں گی جن کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی روابط کو مستحکم بنانا ہے۔ انہوں نے یہ بات خیبرپختونخوا کے وزیر صنعت و تجارت عدنان جلیل سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کہی۔

سفیر نے کہا کہ لاہور اور الماتے کے درمیان براہ راست پروازوں سے نہ صرف اقتصادی تعلقات بہتر ہوں گے بلکہ عوام کے عوام سے روابط میں بھی اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی تاجر برادری اور ایوان صنعت و تجارت قازقستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت کے فروغ میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔

سفیر نے کہا کہ وسطی ایشیا کی گزرگاہ کی حیثیت سے پشاور پاکستان اور قازقستان کے درمیان باہمی تجارت کیلئے انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے پشاور اور وسطی ایشیاء کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں