سپریم کورٹ: الیکشن التوا کیس کا فیصلہ محفوظ آج سنایا جائے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات میں تاخیر کے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا جو آج [منگل] کو سنایا جائے گا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی بینچ نے سیکرٹری دفاع کو تحریری تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے قرار دیا وزارت دفاع اور خزانہ کی رپورٹس کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے گا۔

چیف جسٹس نے ریما رکس دیئے الیکشن کی تاریخ میں توسیع کرنا عدالت کا اختیار ہے، کچھ لوگوں کو فیصلے کے لیے پسند کے جج کیوں چاہئیں، ماحول پورے ملک کی طرح عدالت کے اندر اور باہر گرم ہے، ماحول ٹھنڈا کرنے میں اٹارنی جنرل نے بھی مدد نہیں کی، یہ ایشو پارلیمنٹ کو خود حل کرنا چاہیے تھا،

یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے 8 اکتوبر کو کیسے سب ٹھیک ہو جائے گا؟ آٹھ اکتوبر میں ایسا کیا ہے جس سے حکومت کو اعتماد ملتا ہے۔چیف جسٹس نے ایک دفعہ پھر انتخابات کے اخراجات کے لیے تنخواہوں میں کٹوتی کی تجویز اور آبزرویشن د ی کہ تنخواہوں میں کٹوتی میں قانونی رکاوٹ ہے تو عدالت ختم کر دے گی، جمہوریت کی خوبیوں میں سے ایک یہ ہے کہ کل تک جن پر الزامات تھے وہ آج قیادت کر رہے ہیں۔

وفاقی حکومت نے انتخابات کیس میں اپنا جواب جمع کراتے ہوئے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کر دی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں