علی امین گنڈا پور نے پولیس کو گرفتاری دے دی

وکلا اور پولیس کے مذاکرات بعد علی امین گنڈا پور نے پشاور ہائی کورٹ کے گیٹ پر گرفتاری دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور نے پولیس کو گرفتاری دے دی۔

علی امین گنڈا پور نے وکلا اور پولیس کے مذاکرات بعد پشاور ہائیکورٹ کے گیٹ پر گرفتاری دی۔ اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ میں نے تمام مقدمات میں ضمانت کروائی ہوئی ہے۔

پولیس کے پاس کوئی وارنٹ نہیں ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ پولیس میرے اور میرے دوستوں کے گھر چھاپے مارتی ہے۔ پولیس نے نامعلوم ایف آئی آرز میں نامزد کیا ہوا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عدالتوں پر اعتماد ہے، اس لیے عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری صبح سے ہائی کورٹ کے باہر موجود تھی۔

علی امین گنڈاپور نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ہائی کورٹ کے احاطہ میں پناہ لے رکھی تھی۔ پولیس کی بھاری نفری آج صبح سے ہائی کورٹ کے باہر موجود تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں