پاکستان: حج قرعہ اندازی منسوخ، تمام درخواست گزاروں کو بھیجنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حکومت پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ اس سال عازمین حج کے لئے اس سال کوئی قرعہ اندازی نہیں ہوگی، حکومت نے حج کے لئے تمام 72869درخواست گزاروں کو بھیجنے کا اعلان کر دیا۔

یہ اعلان وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں بات کرتے ہوئے کیا۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ اس سال حج کے لئے ریگولر سکیم کے تحت 44190 کا کوٹہ تھا۔ حج 2023 کے لیے 72869درخواستیں جمع کرائی گئیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ کوٹے سے تقریبا 37ہزار زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں قرعہ اندازی کے بغیردرخواستیں دینے والے تمام 72869عازمین کوبھیجا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت اوروزیر مذہبی امور کی خواہش پر اقدام اٹھایا گیا ہے ا س کے لیے اضافی وسائل اورزرمبادلہ کی ضرورت ہوگی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ درخواستیں دینے والے تمام عازمین کو اجازت دینے پر وزیر خزانہ کے شکر گزار ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں