سعودی ترقیاتی فنڈ کا مہمند ڈیم کے لیے پاکستان کو 240 ملین ڈالر قرض، معاہدے پر دستخط

سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹرکاظم نیاز اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے معاہدے پر دستخط کئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی ترقیاتی فنڈ نے پاکستان کو مہمندڈیم منصوبے کے لیے 24 کروڑ ڈالر کے قرض کے لئے معاہدے پر دستخط کر دئیے۔

ترقیاتی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلطان عبدالرحمن المرشد اور وفاقی سیکرٹری اقتصادی امور کاظم نیاز نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کئے۔

مہمند ڈیم پراجیکٹ پانی اور غذائی سلامتی کو تقویت دینے کے علاوہ خیبر پختونخواہ میں لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔

مہمند ڈیم پراجیکٹ کو سعودی ترقیاتی فنڈ، اوپیک، اسلامی ترقیاتی بینک اور کویت فنڈ برائے عرب معاشی تقری کی جانب سے مالی معاونت فراہم کی جارہی ہے اور توقع ہے کہ منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان میں توانائی اور پانی کے شعبوں پر نمایاں اثرات مرتب ہوں گے۔

سعودی فنڈ کے سی ای او نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مضبوط ترقیاتی تعاون پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ سعودی فنڈ کی جانب سے پاکستان میں اپنے قیام کے بعد سے ترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں کے لیے جاری تعاون کی ایک کڑی ہے۔ سعودی ادارے نے اب تک پاکستان میں تقریباً 41 ترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں کو مالی اعانت فراہم کی ہے جس کی مالیت تقریباً 1.4 بلین ڈالر ہے۔

مہمند ڈیم صوبہ خیبر پختونخوا میں زیر تعمیر ہائیڈرو الیکٹرک منصوبہ ہے جو کہ تکمیل کے بعد 740 میگا واٹ بجلی پیدا کر سکے گا۔ اس کے علاوہ ڈیم کی مدد سے 15،100 ایکڑ رقبے پر زراعت میں مدد ملے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں