کالعدم بلوچ تنظیم کا انتہائی مطلوب رہنما گلزار احمد گرفتار: آئی ایس پی آر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کی سکیورٹی فورسز کے مطابق ملک کے شمال مغربی علاقے میں فوجی آپریشن کے دوران کالعدم بلوچ تنظیم کے مطلوب رہنما گلزار احمد عرف شمبے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ [آئی ایس پی آر] کے مطابق گلزار احمد کالعدم بلوچ نیشنلسٹ آرمی کا بانی رکن ہے۔

بلوچ باغی عناصر پر مشتمل تنظیم بلوچ نیشنل آرمی دو مختلف کالعدم بلوچ تنظیموں 'بلوچ ریپبلکن آرمی اور یونائیٹڈ بلوچ آرمی' کے انضمام کے نتیجے میں وجود میں آئی تھی۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق بلوچ نیشنل آرمی ملک بھر میں درجنوں دہشت گرد حملوں میں ملوث ہے۔

بیان کے مطابق گلزار احمد کے افغانستان اور بھارت کے دوروں کا ریکارڈ موجود ہے اور اس کے پاکستان مخالف خفیہ ایجنسیوں سے رابطوں کی تحقیقات جاری ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں