اسلام آباد :وزیراعظم ہائوس میں داخل ہونے والا مشکوک غیر ملکی گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سکیورٹی اداروں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع وزیر اعظم ہائوس میں داخل ہونے والے مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق مشکوک شخص 3 روز قبل مختلف راستوں سے ہوتا ہوا وزیراعظم ہائوس میں داخل ہوا جسے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیا۔

سی ٹی ڈی نے مشکوک شخص کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا اور یہ شخص خود کو افغانستان کا رہائشی بتاتا ہے۔

سی ٹی ڈی، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کی ملزم سے تحقیقات جاری ہیں جب کہ مشکوک شخص کیسے وزیراعظم ہائوس میں داخل ہوا، اس حوالے سے سکیوٹی ادارے کھوج لگانے میں مصروف ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں