محکمہ انسداد دہشت گردی کی پنجاب میں کارروائی، کالعدم تنظیموں کے آٹھ ملزمان گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

محکمہ انسداد دہشت گردی [سی ٹی ڈی]نے دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر کارروائی کرتے ہوئے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں سے آٹھ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق خفیہ آپریشن کے دوران لاہور سمیت دیگر اضلاع سے گرفتاریاں عمل میں لائی گئی۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کارروائیوں میں لاہور سے 2ملزمان ، گوجرانوالہ سے 4 اور ڈی جی خان، بہاولپور سے ایک، ایک ملزم گرفتار ہوا۔

گرفتار افراد سے دھماکا خیزمواد، ہینڈ گرینیڈ اور لٹریچر برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کیخلاف 6 ایف آئی آر درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں