صوبوں اور وفاق میں بیک وقت الیکشن کروانے کی قرارداد سینیٹ سے منظور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سینیٹ نے قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن ایک ساتھ کرانے کی قراردادکی کثرت رائے سے منظوری دے دی۔پیر کو ایوان بالا میں اس سلسلے میں سینیٹر طاہر بزنجو، عبدالغفور حیدری اور فیصل سبزواری اوردیگر ارکان نے قواعد معطل کرنے اورقرارداد پیش کرنے کی تحریک پیش کی ۔

ایوان نے تحریک کی منظوری د ی جس کے بعد سینیٹر طاہر بزنجو نے قراردادپیش کی ۔ قرارداد میں کہاگیا ہے کہ معاشی استحکام کےلئےسیاسی استحکام ضروری ہے ، ملک مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ پنجاب ملک کا آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ملک ہے جہاں پر قومی اسمبلی کی سب سے زیادہ نشستیں ہیں، پنجاب میں پہلے انتخابات سے دیگرچھوٹے صوبوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

محاذ آرائی کی بجائے سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اس لئے قومی اسمبلی اورچاروں صوبائی اسمبلیوں کے بیک وقت انتخابات کرائے جانے چاہئیں۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اکٹھے انتخابات سے وفاق مضبوط ہوگا۔ ایوان نے کثرت رائے سے قرارداد کی منظوری دیدی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں