آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے وزیر اعظم تنویر الیاس کو نااہل قرار دے دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان توہین عدالت کیس میں عہدے سے نااہل کردیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کو فوری طور پرسردار تنویر کی اسمبلی ممبر شپ ختم کرنے اور نا اہلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس عدالت العالیہ جسٹس صداقت حسین راجہ کی سربراہی میں قائم فل کورٹ نے وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی عدلیہ مخالف تقاریر پر فیصلہ سنا دیا اور انکی نااہلی کی سزا سنائی۔

ہائی کورٹ کے فل بینچ نے ایک ہی روز اور ایک ہی سماعت میں کیس مکمل کیا اور دو گھنٹے بعد فیصلہ سنادیا۔

تنویرالیاس عدالت کے دئیے گئے وقت پر پیش ہوگئے اور کورٹ روم میں داخل ہوتے ہی روسٹرم پر پہنچے تو عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں