تحریک انصاف نے پشاور ہائیکورٹ میں صوبائی انتخابات کے لئے درخواست دائر کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان تحریک انصاف [پی ٹی آئی] نے صوبہ خیبر پختونخوا میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

پی ٹی آئی نے اپنی درخواست پر رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروائی ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کے لئے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ گورنر خیبر پختونخوا نے انتخابات کے لئے8 اکتوبر کی تاریخ دی ہے، گورنر نے پہلے 28 مئی کی تاریخ کا اعلان کیا لیکن الیکشن کمیشن نے اس پر نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا تھا۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ گورنر کی جانب سے 8 اکتوبر کی تاریخ غیر قانونی و غیر آئینی ہے، سپریم کورٹ نے بھی فیصلہ دیا ہے اور الیکشن کمیشن اس پر عمل درآمد کا پابند ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ گورنر کے پی کو فوری الیکشن کے لیے تاریخ دینے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں الیکشن کمیشن، وفاقی و صوبائی حکومتوں، گورنر کے پی اور صدرِ مملکت کو فریق بنایا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں