توشہ خانہ کیس، الیکشن کمیشن کی سماعت جلد مقرر کرنے کی درخواست خارج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت مقرر کرنے کی الیکشن کمیشن کی درخواست خارج کر دی۔

مقامی عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے مقررہ وقت پر سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے سماعت جلد مقرر کرنے کی درخواست خارج کی۔

منگل کو ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر سماعت کی ۔ عدالت نے عمران خان کے وکلاء سے اس درخواست کے بارے میں دریافت کیا تو ان کا کہنا تھا کہ چئیرمین تحریک انصاف کی ٹیم کو پہلے ہی کئی مقدمات کی پیروی کی وجہ سے وقت کی کمی کا سامنا ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کرپٹ پریکٹسز پر 3 ماہ کے اندر ٹرائل کورٹ فیصلہ کرے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ ایک بار شکایت دائر ہو تو 3 ماہ کے اندر فیصلہ کیا جائے ۔

علاوہ ازیں عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے عدالت میں عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔جج ظفر اقبال نے کہا کہ عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی ضرورت نہیں، صرف نوٹس موصول کرانا تھا۔اس کے ساتھ ہی جج نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست واپس کر دی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں