سعودی عرب اور ایرانی سفیروں کا وزیرخارجہ سے باہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران میں سفارتی تعلقات کی بحالی خطے میں امن کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔وہ پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نےمنگل کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی تعلقات پر بھی بات چیت ہوئی۔وزیر خارجہ نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنے پر سعودی رہنما کا شکریہ اداکیااور سعودی قیادت کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔

ادھر پاکستان میں سبکدوش ہونے والے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے ایران کے ساتھ پاکستان کے بہتر تعلقات کیلئے ہر شعبے میں پاکستانی اتاشیوں کی اہمیت پر زور دیا۔

بلاول بھٹو زراری نے پاک ایران تعلقات کے فروغ کیلئے سید علی حسینی کی خدمات کو سراہا۔

ادھر پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنرLESLIE SCANLONنے بھی وزیر خارجہ سے آج اسلام آبا د میں ملاقات کی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان اور کینیڈاکے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں