متحدہ عرب امارات سے فنانسنگ ملنے کا امکان، ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

قوی امکان ہے آئندہ ہفتے سے ملکی کرنسی مزید بحالی کی طرف گامزن ہو گی: معاشی ماہرین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب، چین کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی طرف سے فنانسنگ کے لیے تحریری ضمانت ملنے کے امکانات کے بعد ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک روپیہ 81 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعداد وشمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 288 روپے 43 پیسے سے کم ہو کر 286 روپے 62 پیسے ہو گئی ہے۔

معاشی ماہرین کی طرف سے کہا جا رہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے ممکنہ قسط جلد ملنے کے آثار ملنے کے بعد روپے پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

دوست ممالک کی طرف سے فنانسنگ کی تحریری ضمانت پر قوی امکان ہے کہ آئندہ ہفتے سے ملکی کرنسی مزید بحالی کی طرف گامزن ہو گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں