وزیراعظم کا دبئی میں آتشزدگی کے واقعہ میں تین پاکستانیوں کی موت پر دکھ کا اظہار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

دبئی کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 16افراد ہلاک اور نو دیگر زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں چار بھارتیوں کے علاوہ تین پاکستانی شامل ہیں۔ پاکستانی وزیر اعظم نے شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اس حادثے میں تین پاکستانیوں کی ہلاکت پر اپنی ایک ٹویٹ میں "انتہائی دکھ" کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا، "اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے رشتہ داروں کے ساتھ میں اپنی دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔ میں نے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی مشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ متاثرہ کنبے کی ہر ممکن اعانت کریں۔"

ادھر دبئی محکمہ شہری دفاع کے حکام نے اتوار کو بتایا تھا کہ دبئی کے تاریخی علاقے ڈیرہ کے المرار علاقے میں ایک کثیر منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔ آگ عمارت کی چوتھی منزل پر لگی۔ اس عمارت میں بیشتر غیر ملکی مزدور رہائش پذیر تھے۔

گوکہ سول ڈیفنس کے حکام نے سولہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے لیکن ان کی قومیت کے بارے میں سرکاری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا ہے، تاہم مقامی میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چار بھارتی اور تین پاکستان شہری شامل ہیں۔ اس حادثے میں کیمرون، سوڈان اور ایک مغربی افریقی ملک کے شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

جس علاقے میں یہ حادثہ پیش آیا وہاں ہزاروں مزدور سستے مکانات میں رہتے ہیں۔ بعض اوقات ایک کمرے میں 15 لوگ رہتے ہیں۔ ان میں سے بیشتر کا تعلق ایشیا اور افریقی ملکوں سے ہے۔

سول ڈیفنس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ عمارت میں سکیورٹی اور سیفٹی تقاضوں کی پاسداری نہ ہونے کی وجہ سے آگ لگی۔ متعلقہ حکام حادثے کے بارے میں تفصیلی رپورٹ فراہم کرنے کے لیے جامع تحقیقات کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں