سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے ملاقات کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سعودی عرب اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی موجود تھیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قائدین نے پاک-سعودی برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ اور پاکستان کو درپیش مسائل کے حل پر بات کی۔

مریم اورنگزیب نے مزید بتایا کہ نوازشریف نے سعودی قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

’قائدین نے سعودی پاک برادرانہ تعلقات کے مزید فروغ اور پاکستان کو درپیش مسائل کے حل پر بات کی۔ قائد نوازشریف کا سعودی قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار۔‘

سعودی عرب کی جانب سے سرکاری سطح پر ملاقات کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھی کوئی تصویر جاری نہیں کی۔

تاہم پارٹی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مریم نواز کی جانب سے جاری بیان پوسٹ کیا گیا ہے

سعودی عرب کی جانب سے اس ملاقات کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔

نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے لیے 11 اپریل کو سعودی عرب پہنچے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز اپنے والد نواز شریف اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے 1 اپریل کو سعودی عرب پہنچے تھے۔

اگرچہ ان کے دورے کی تفصیلات کے بارے میں کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی لیکن قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ نواز شریف، جن کے اپنی جلاوطنی کے دوران سے سعودی عرب میں اچھے تعلقات رہے ہیں، وہ جدہ میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں