سوات تھانے میں خود کش بم حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں واقع وادیِ سوات کی تحصیل کبل میں تھانے پرخودکش بم دھماکے میں پولیس اہکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق جبکہ 57 دوسرے زخمی ہو گئے ہیں۔

علاقے میں ریسکیو 1122 کی ترجمان عائشہ خان نے ہلاکتوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں میں تین شہری بھی شامل ہیں۔ ضلعی پولیس افسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واقعے کو خودکش دھماکا قرار دیا ہے۔

واقعہ میں زخمی ہونے والے ایک پولیس افسر امدادخان نے بتایا کہ ابتدائی معلومات سے پتا چلتا ہے کہ حملہ رات 8:20 بجے کے قریب پولیس اسٹیشن کے احاطے میں ہوا ہے۔اس میں محکمہ انسداد دہشت گردی اور ایک مسجد بھی تھی۔

انھوں نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ سے تینوں عمارتیں منہدم ہوگئیں اوراس کے فوراًبعد آگ بھڑک اٹھی۔انھوں نے بتایا کہ جب دھماکاہوا تو وہ دیگر اہلکاروں کے ساتھ باورچی خانے میں تھے جب پوری عمارت میں دھماکا ہوا۔ اس کے بعد انھوں نے دھماکوں کی مزید آوازیں سنی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کو سیدو شریف ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ دریں اثناء وادیِ سوات میں واقع تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے شہداء کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ انھیں طبی امداد فراہم کی جائے۔انھوں نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے بھی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اوراس واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔انھوں نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

انھوں نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک و قوم کی سلامتی کے لیے شہداء کی قربانیوں کوکبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔وزیرداخلہ نے بھی واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

کے پی کے نگراں وزیراعلیٰ محمد اعظم خان نے بھی دھماکے کی شدید مذمت کی اور متعلقہ حکام کو امدادی کارروائیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔انھوں نے کہا کہ حکومت شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کوتنہا نہیں چھوڑے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں