سعودی عرب پاکستانی معیشت کی بہتری کے لئے کوشاں ہے: وزیر پلاننگ احسن اقبال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے وفاقی وزیر پلاننگ اور ڈیویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے میں مدد کر رہی ہے۔

جدہ میں ایک نجی محفل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی سفیر نواف المالکی پاکستان میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی سعودی ولی عہد کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

اس کے علاوہ سعودی عرب پاکستان کی معیشت کی بحالی کے لئے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروا چکا ہے کہ وہ پاکستان کو مزید قرض فراہم کرے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں