سوات دھماکے میں دہشت گردی کا عنصر شامل نہیں: انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے انسپکٹر جنرل آف پولیس [آئی جی] کے مطابق پیر کی شب سوات میں شعبہ انسداد دہشت گردی کی عمارت میں ہونے والے دھماکے میں دہشت گردی کے شامل ہونے کی تردید کی ہے۔

آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات گنڈا پور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی تھانے میں ہونے والے دھماکے عمارت میں موجود بارودی مواد کے کمرے کو شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کے نتیجے میں پیش آئے۔

گزشتہ شب ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں نو پولیس اہلکاروں اور تین شہریوں کے علاوہ پانچ زیر حراست قیدی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں