چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بینچ اچانک ڈی لسٹ، نوٹی فکیشن جاری

بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر تمام مقدمات بھی ڈی لسٹ کر دیے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں بینچ کو اچانک ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے جبکہ بینچ کے روبرو سماعت کے لیے مقرر تمام مقدمات بھی ڈی لسٹ کر دیے گئے ہیں۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے مقدمات ڈی لسٹ ہونے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔تاہم اس میں بینچ ڈی لسٹ کرنے کی وجوہ نہیں بتائی گئیں۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے مقدمات ڈی لسٹ ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللّٰہ بھی شامل تھے۔

بینچ کے سامنے آج 12 مقدمات سماعت کے لیے مقرر کیے گئے تھے۔

سپریم کورٹ کی بینچ نمبر 2 کے مقدمات کی فہرست بھی منسوخ کردی گئی جبکہ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بینچ کی کازلسٹ بھی منسوخ کردی گئی۔

بینچ نمبر 2 کے تمام مقدمات کی سماعت کے لیے جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل نئی بینچ تشکیل دی گئی ہے۔

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے نئی بینچ نمبر 2 کے مقدمات کی فہرست جاری کر دی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں