پی ڈی ایم اے نے طوفانی بارشوں کے نئے اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ’’پی ڈی ایم اے‘‘ نے بلوچستان میں آج بروز جمعرات سے طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

آفات سے نمٹنے کے ادارے نے بارشوں کے نئے اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے شمال، ساحلی علاقوں میں بارش ہو گی۔

پی ڈی ایم اے نے شدید بارشوں کے باعث سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ بارشوں سے سولر پلیٹس، فصلوں اور کمزور انفرا اسٹرکچر کو نقصان ہو سکتا ہے۔

بارشوں کے دوران پہاڑی علاقوں اور تفریحی مقامات میں سفر سے گریز کیا جائے۔ پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ سیلابی صورتحال کے دوران ہیوی مشینری کو تیار رکھا جائے۔

ادھر خیبرپختونخوا میں آفات سے نمٹنے کے ادارے نے بھی بارش کے رواں سلسلوں کے پیش نظر الرٹ جاری کیا ہے جس میں صوبے میں متوقع گرج چمک کے ساتھ بارشوں، ژالہ باری اور لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر صوبے کے تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کوخصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

الرٹ کے مطابق حساس بالائی علاقوں میں مسافروں، سیاحوں اور مقامی کمیونٹیز کو پیشگی الرٹس اورایڈوائزری کی ترسیل کو وسیع پیمانے پریقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی ہے۔

الرٹ میں ادارے نے کاشتکاروں اور کسانوں کو اپنی سرگرمیوں کے لیے مناسب انتظام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ تیز ہواؤں اور ژالہ باری سے فصلوں (خاص طور پر گندم) کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

موسم کے پیشن گوئی کے پیش نظر الرٹ میں مویشیوں کا مناسب طریقے سے انتظام کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

الرٹ میں تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس روڈ لنکس کی بحالی میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ’موسمی نالوں میں ممکنہ تیز بہاؤ کی روشنی میں، ایل ای اے کو مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر لیول کراسنگ پوائنٹس اور ٹریفک کا رخ موڑنے کو یقینی بنایا جائے۔‘

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 26 اپریل سے مئی کے پہلے ہفتے تک ملک میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض علاقوں میں آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے۔

ادارے کے مطابق اس دوران بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

محکمہ مومسیات نے موسلا دھار بارشوں سے مانسہرہ، ایبٹ آباد، چترال، دی، سوات، کوہستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں یکم سے 04 مئی اور بلوچستان کے کچھ حصوں اور ڈی جی خان کے پہاڑی علاقوں میں 28 اپریل سے 02 مئی تک مقای ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے اس دوران دن کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں