ہم سب ترکیہ کے صدر کی صحت کیلئے دعا گو ہیں: عمران خان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان ہم سب ترکیہ کے صدر کی صحت کیلئے دعا گو ہیں۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ ترکیہ کے صدر کی علالت کے بارے میں علم ہوا۔ہم سب ان کی صحت کیلئے دعاگو اور ربّ العزت سے ان کی جلد شفایابی کیلئے خواستگار ہیں۔ وہ عالمی منظرنامے پر اہلِ اسلام کے حق میں اور اسلاموفوبیا کیخلاف گونجنے والی نمایاں ترین آوازوں میں سے ایک ہیں۔

واضح رہے کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ڈاکٹرز کی ہدایات پر آج انتخابی مہم منسوخ کر دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق رجب طیب اردوان نے پیٹ میں تکلیف کی شکایت پر آج انتخابی مہم میں شرکت منسوخ کی۔ اس سے قبل ترکیہ میں ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران صدر رجب طیب اردوان پیٹ میں شدید تکلیف ہونے پر انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ ترک صدر کی طبیعت ناساز ہونے پر چینل کو انٹرویو روکنا پڑا، 15 منٹ بعد جب صدر واپس آئے تو انہوں نے ناظرین سے معذرت کی اور سوالات کے جواب دیے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی صحت یابی پر اطمینان اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کواپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ جان کر بہت اطمینان ہوا ہے کہ میرےبھائی رجب طیب اردوان اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بیماری سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔ مکمل صحت یابی اور اچھی صحت کے لیے میری دلی دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔ وہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کی علامت ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں