پاک فضائیہ کا طیارہ سوڈان سے 149 پاکستانیوں کو لیکر کراچی پہنچ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

پاک فضائیہ کا طیارہ سوڈان سے 149 پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچ گیا۔

ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے ائربس اور سی 130 ہرکولیس طیارے سوڈان سے جدہ کے راستے پاکستانیوں کے انخلا میں مصروف عمل ہیں۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر سربراہ پاک فضائیہ نے پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ فلیٹ کو سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کے احکامات جاری کر دیے، جس کے بعد ائربس طیارہ 149 مسافروں کو لے کر جدہ سے کراچی بہ حفاظت لینڈ کر گیا۔

پاک فضائیہ کا سی-130 طیارہ پاکستانی مسافروں کو لے کر آج شام لینڈ کرے گا۔ پاک فضائیہ وزارت خارجہ اور سوڈان و سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانوں کے ساتھ مل کر پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ وزارت خارجہ اور سوڈان و سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانوں کے ساتھ مل کر پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ مصیبت میں گھرے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کی بہ حفاظت وطن واپسی تک اپنے آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

پاک فضائیہ کا سی-130طیارہ پاکستانی مسافروں کو لے کر آج شام لینڈ کرے گا۔

سوڈان سے تمام پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی تک کام جاری رکھیں: وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلا کی کوششوں پر پوری ٹیم کو شاباش دی اور اظہارِ تشکر کرتے ہوئے آپریشن میں شریک آئی ایس آئی سمیت تمام فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم نے 847 پاکستانیوں کے بحفاظت سوڈان کی بندرگاہ پہنچنے پر اطمینان کا اظہار بھی کیا ، شہباز شریف نے 107 پاکستانیوں کے جدہ پہنچنے پر اظہار تشکر کیا اور ہم وطنوں کو واپس لانے کے لیے پاک فضائیہ کے انتظامات کی بھی تعریف کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سوڈان سے تمام پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی تک بھرپور جذبے سے کام جاری رکھیں ، وزیراعظم نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو، حنا ربانی کھر اور سیکریٹری وزارتِ خارجہ کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

دوسری جانب دیگر ممالک کی جانب سے بھی سوڈان سے اپنے شہریوں کو واپس لانے کا عمل جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں