’’وزیر اعظم برطانوی بادشاہ چارلس کی رسم تاج پوشی میں شرکت کریں گے‘‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف 6 مئی کو برطانوی بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کے لیے برطانیہ جائیں گے۔

جمعہ کو دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ وزیر اعظم 5 مئی کو لندن میں دولت مشترکہ کے رہنمائوں کے لیے منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ توقع ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف ان تقریبات میں شریک رہنمائوں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے جو متحرک پاکستانی۔ برطانوی کمیونٹی میں مضبوطی سے جڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم برطانوی بادشاہ اور شاہی خاندان کو پاکستان اور اس کے عوام کے دوست کے طور پر دیکھتے ہیں اور پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے منتظر ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں