پاکستان: مردم شماری میں 15 مئی تک توسیع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حکومت پاکستان نے ملک میں ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کے عمل میں اگلے ماہ کی پندرہ تاریخ تک توسیع کر دی ہے۔

جمعہ کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کے ذریعے جمع کیے گئے اعداد و شمار کی تصدیق اور تجزیہ آسانی سے ہو سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ مردم شماری سے متعلق مختلف سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔

ساتویں خانہ و مردم شماری پر وفاقی ادارۂ شماریات میں سیاسی جماعتوں کے قائدین، صوبائی وزراء اعلیٰ، وفاقی وزراء اور معزز ارکان پارئمنٹ کو بریفنگ دی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں