سوڈان سے 93 شہریوں کی واپسی، انخلا آئندہ 48 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا: پاکستان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سوڈان سے مزید 93 پاکستانیوں کو واپس پہنچا دیا گیا ہے جبکہ آئندہ 48 گھنٹوں میں انخلا کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔

وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ سوڈان میں پھنسے یہ پاکستانی پی کے 754 کے ذریعے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔ اس سے قبل سوڈان سے 636 پاکستانیوں کو ایئر فورس کی5 خصوصی پروازوں کے ذریعے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لایا گیا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ الحمد للہ سوڈان سے تمام پاکستانیوں (قریباً 1 ہزار) کے انخلا کا عمل آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران مکمل کرلیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں