حکومت اور تحریک انصاف کا ایک ہی دن عام انتخابات کے انعقاد پر اتفاق

رہنما تحریک انصاف شیریں مزاری نے مذاکرات کی ناکامی کا دعویٰ کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حکومتی اتحاد پی ڈی ایم اور پاکستان تحریک انصاف[پی ٹی آئی] نے ملک بھر میں بیک وقت عام انتخابات کے انعقاد پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کی زیر قیادت اتحادی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے وفود کے درمیان ہونے والی بات چیت کے تیسرے دور کے دوران ہوا۔ تاہم فریقین عام انتخابات کیلئے کسی تاریخ پر متفق نہ ہو سکے۔

اسحاق ڈار نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ملک بھر میں نگران حکومت کے تحت ایک ہی روز عام انتخابات پر فریقین کے درمیان اتفاق رائے تھا اور اس بارے میں کوئی ابہام نہیں تھا۔

اسحاق ڈار نے کہا اگرچہ انتخابات کی تاریخ پر اتفاق نہیں ہوا لیکن اس نکتہ پر طرفین میں لچک موجود تھی۔

دوسری جانب تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے مذاکرات کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے تمام اسمبلیوں کو 14 مئی تک تحلیل کرنے کی صورت میں بیک وقت انتخابات کی حمایت کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں