شمالی وزیرستان: پاکستان فوج اور دہشت گردوں میں جھڑپ، چھ فوجی جاں بحق

جھڑپوں کے دوران تین دہشت گرد ہلاک اور مزید دو زخمی ہوئے: آئی ایس پی آر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں چھ فوجی شہید ہوگئے۔ فوج کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک جبکہ دیگر دو زخمی ہوگئے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ [آئی ایس پی آر] کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دیردونی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 6 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں بتایا کہ شہداء میں حوالدار سلیم خان، نائیک جاوید اقبال، سپاہی نذیر خان، سپاہی حضرت بلال، سپاہی سید رجب حسین اور سپاہی بسم اللہ جان شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں