گوا: وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کی روسی ہم منصب لافروف سے دوطرفہ امورپربات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کے شہر گوا میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزراء خارجہ کےاجلاس کے موقع پر جمعرات کو روسی ہم منصب سرگئی لافروف سے ملاقات کی ہے۔

پاکستان کے دفترِخارجہ کےمطابق دونوں وزراء خارجہ نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امورپرتبادلہ خیال کیا ہے۔وزیرخارجہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ انھوں نے تحفظِ خوراک،توانائی اورعوام کے درمیان روابط کو مزید فروغ دینے کے لیے مل کرکام کرنے کے بارے میں بات چیت کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم نے روس کے ساتھ تعاون اور ہم آہنگی کے نئے مواقع کھولے ہیں۔قبل ازیں بلاول بھٹوزرداری نے بھارت کے دورے پرروانہ ہوتے وقت کہاکہ وہ دوست ممالک کے وزراء خارجہ سے تعمیری بات چیت کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں