انسداد دہشت گردی سکواڈ نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کو گرفتار کر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان تحریک انصاف [پی ٹی آئی] کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کر لیا گیا۔

اسد عمر پی ٹی آئی کے دیگر رہنمائوں کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تھے جہاں وہ درخواست دائر کرنا چاہتے تھے کہ انہیں گرفتار چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے دیا جائے۔اس موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے انسداد دہشت گردی سکواڈ نے رہنما پی ٹی آئی کو گرفتار کر لیا۔

پی ٹی آئی رہنمائوں نے سکواڈ کو روکنے کی کوشش کی جس پر اہلکاروں نے انہیں پیچھے دھکیل دیا۔اہلکار اسد عمر کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر اسلام آباد ہائی کورٹ سے روانہ ہو گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں