پاکستان: انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

روپے کی بے قدری، انٹر بینک میں 288.50 اور اوپن مارکیٹ میں 292 کا ہوگیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

پاکستان میں غیر مستحکم سیاسی صورتحال کے تناظر میں انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا۔

انٹر بینک مارکیٹ اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا، انٹر بینک مارکیٹ میں نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 66 پیسے مہنگا ہوکر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 288.50 روپے پر پہنچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 5 روپے اضافے سے 294 روپے کا ہو گیا۔

انٹر بینک مارکیٹ میں گذشتہ روز امریکی ڈالر کی قیمت میں 99 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مئی اور جون میں 3.7 ارب ڈالر کی بھاری بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں جبکہ موجودہ سیاسی صورتحال کا بھی ڈالر کی قیمت پر برا اثر پڑ رہا ہے۔

معاشی ماہرین کی طرف سے بتایا جارہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ قرض معاملات پر تاخیر کے باعث ملک پر غیر یقینی صورتحال چھائی ہوئی ہے اور سیاسی غیر یقینی بھی معاملات کو خراب کر رہی ہے۔

دوسری طرف عالمی مالیاتی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ جون میں پاکستان کو ادائیگیاں کرنی ہیں اور اس کے بعد کے حالات غیر یقینی ہیں، اگر آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکیج نہیں ملا تو ملک ڈیفالٹ ہوسکتا ہے۔

بلومبرگ کے مطابق موڈیز انویسٹرس سروس نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ کے بغیر ڈیفالٹ کر سکتا ہے کیونکہ ملک کو جون کے بعد غیر یقینی مالیاتی اختیارات کا سامنا ہے۔

بلومبرگ کو ای میل میں دیے گئے جواب میں تجزیہ کار گریس لم نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان جون میں ختم ہونے والے اس مالی سال کے بقیہ حصے کے لیے اپنی بیرونی ادائیگیوں کو پورا کرے گا تاہم اس کے بعد پاکستان کے فنانسنگ کے اختیارات انتہائی غیر یقینی ہیں۔ اس لیے آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر پاکستان اپنے بہت کمزور ذخائر کی وجہ سے ڈیفالٹ ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 48 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 41 ہزار 325 پر آ گیا۔ گذشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 373 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں