ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت پر ’شرپسندوں‘ کا حملہ، عمارت نذر آتش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت پر شرپسندوں کے حملے کے نتیجے میں نیوز روم اور مختلف سیکشن میں تباہی مچا دی گئی۔ پی ٹی آئی کارکنوں اورپولیس کے درمیان جھڑپوں میں 3 افراد جاں بحق 27 زخمی ہو گئے۔

ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان طاہرحسن کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شرپسند ریڈیو پاکستان پشاورکا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئے، سینکڑوں کی تعداد میں شرپسندوں نے اچانک دھاوا بول دیا۔

شرپسندوں کے حملے میں مختلف سیکشنزمیں آگ لگنے سے ریکارڈ اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا، عمارت میں کھڑی گاڑیوں کو بھی آگ لگادی گئی۔ شرپسند سرکاری سامان لوٹ کر لے گئے جس میں سامان میں کیمرے، مائیک اور دیگر دفتری ساز وسامان اورآلات شامل تھے۔

ڈی جی ریڈیوپاکستان کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کو روکنے کی کوشش کرنے والے عملے پر مظاہرین نےتشدد کیا، خواتین سمیت عملے کے ارکان پر بھی تشدد کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی شرپسندوں نے چاغی یادگار اور ریڈیو آڈیٹوریم کو آگ لگا دی تھی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کارکنوں اورپولیس کے درمیان جھڑپوں میں 4 افراد جاں بحق 27 زخمی ہوگئے، ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق جاں بحق اور زخمی تمام افراد کو گولیاں لگی ہے

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں