سابق گورنر پنجاب عمر سرفرازچیمہ کو محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان تحریک انصاف کے مطابق پارٹی کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے گھر پر سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات چھاپہ مارا اور انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔

سیکرٹری علی ڈھلوں نے بتایا کہ اینٹی کرپشن کی ٹیم علی الصبح عمر سرفراز چیمہ کے گھر میں داخل ہوئی، اینٹی کرپشن کی ٹیم کی سربراہی ایڈیشنل ڈی جی وقاص حسن کر رہے تھے۔

عمر سرفراز چیمہ پر بطور گورنر اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ میں جعل سازی سے اپنی بہن کو حصہ دلوانے کا الزام ہے۔ اینٹی کرپشن متعدد بار عمر سرفراز چیمہ کو طلب کرچکی ہے، پیش نہ ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے گھر پر بھی رات گئے پولیس نے کارروائی کی۔ عثمان ڈار اور دیگر بھائی گھر پر موجود نہیں تھے، گھر اور جناح ہائوس میں توڑ پھوڑ، پولیس تلاشی کے بعد چلی گئی۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے گھر بھی پولیس نے چھاپہ مارا، پولیس ان کے بھائی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر لے گئی۔

پاکستان تحریک انصاف کی میڈیا ٹیم کی جانب سے عمر چیمہ کے گھر کے مناظر بھی شیئر کیے گئے ہیں

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں