منی لانڈرنگ کیس، وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان بے گناہ قرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیر اعظم شہباز شریف، اہلیہ اور بیٹے سمیت دیگر ملزمان کو منی لانڈرنگ کیس میں بے گناہ قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے وزیر اعظم شہباز شریف، اہلیہ نصرت شہباز اور سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کو بے گناہ قرار دیا۔ کیس کی سپلیمنٹری رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی گئی۔

قبل ازیں قومی احتساب بیورو (نیب) کے لاہور چیپٹر نے وزیر اعظم شہباز شریف اور اہلِ خانہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کیا۔ احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے کیس کی سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف سے مشاورت کے لیے اپنے لندن قیام میں 1 دن کی توسیع کردی۔

گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے لندن قیام کا دورانیہ 1 روز بڑھا دیا۔ وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کے فیصلے کی تصدیق کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ن لیگ کے قائد نواز شریف کی ہدایت پر یہ اقدام اٹھایا

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں