عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج، تعلیمی ادارے، انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی بند

سوشل میڈیا ایپس کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات، دفتری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جڑواں شہروں سمیت مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے اور انٹرنیٹ سرورس تیسرے روز بھی بند رہی۔ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے باعث تعلیمی ادارے، انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی بند رہی۔

ملتان میں تعلیمی ادارے، پٹرول پمپس، انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی بند رہی ،جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے زمان پارک طرف جانے والے راستے کو عام ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ ڈنڈا بردار فورس موقع پر موجود رہی، راستے بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور مال روڈ تا دھرمپورہ انڈر پاس تک کنال روڈ ایک طرف سے مکمل طور پر بند رہا۔ راستہ بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر شہریوں کو پریشانی کا سامنا رہا۔

دوسری جانب فیصل آباد میں تحریک انصاف کی پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا۔ گذشتہ رات شہر کے مختلف حصے میدان جنگ بنے رہنے کے بعد معمولات زندگی نارمل ہو گئے۔

پاکستان میں حالیہ مظاہروں کے باعث متعدد شہروں میں باعث انٹرنیٹ کی سروس بند
پاکستان میں حالیہ مظاہروں کے باعث متعدد شہروں میں باعث انٹرنیٹ کی سروس بند

دوسری طرف ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس مسلسل تیسرے روز بھی بند رہی۔ سوشل میڈیا ایپس بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، دفتری امور بھی ٹھپ ہو کر رہ گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں