شمالی بلوچستان ،مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر حملہ، 2 دہشت گرد ہلاک،2 جوان شہید، 3 زخمی

پاک فوج نے دہشت گردوں کو بلڈنگ کمپلیکس تک محدود کر دیا: آئی ایس پی آر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شمالی بلوچستان میں فرنٹیئر کور (ایف سی)کے کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 3 زخمی ہو گئے جبکہ 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے ہیں، پاک فوج نے دہشت گردوں کو بلڈنگ کمپلیکس تک محدود کر دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں