’’پاک فوج جنرل عاصم منیر کی قیادت میں متحد اور ملک میں مارشل لا کا کوئی امکان نہیں‘‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

’’پاکستان میں مارشل لاء کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ فوج آرمی چیف کی قیادت میں متحد ہے۔ پاک فوج میں کسی نے استعفیٰ نہیں دیا۔‘‘

ان خیالات کا اظہار پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اندرونی اور بیرونی پروپیگنڈوں کے باوجود فوج متحد ہےاور رہے گی۔

جنرل عاصم منیر اور سینیئر فوجی قیادت دل و جان سے جمہوریت کو سپورٹ کرتی ہے اور کرتی رہے گی مارشل لا کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے: ترجمان پاک فوج
جنرل عاصم منیر اور سینیئر فوجی قیادت دل و جان سے جمہوریت کو سپورٹ کرتی ہے اور کرتی رہے گی مارشل لا کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے: ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ آرمی چیف سمیت پوری عسکری قیادت کا جمہوریت پر یقین ہے۔ پاک فوج متحد ہے اور متحد رہے گی۔

ترجمان پاک فوج نے ملک میں مارشل لا کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مارشل لا کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

مقبول خبریں اہم خبریں