انٹرنیٹ بحالی پر پاکستانی صارفین کی خوشی ادھوری، سوشل میڈیا تک رسائی تاحال مسدود

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

وزیر داخلہ کی ہدایت پر جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہو گئی تھی، لیکن فیس بک، ٹوئٹر اور یو ٹیوب سمیت متعدد کئی دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی ہفتے کی صبح سے دوبارہ ناممکن ہو گئی ہے۔

گذشتہ تین روز سے موبائل انٹرنیٹ سروسز بند رہنے کے بعد جب حکام نے انٹرنیٹ کو بحال کیا تو کچھ صارفین نے اسے ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ٹویٹ کا ’’ثمر‘‘ قرار دے دیا۔ حریم شاہ نے اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو ٹیگ کرتے ہوئے انٹرنیٹ کی بحالی کا مطالبہ کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 مئی سے بند کی گئی انٹرنیٹ سروس بحال کر دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا کی تمام ویب سائٹس جمعہ کی شب دوبارہ سے انٹرنیٹ براؤسنگ پر کھلنے لگیں تھیں۔

تین دن بعد انٹرنیٹ کی بحالی شروع ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے کئی دن سے جاری اس گرم سیاسی ماحول میں ہلکا پھلکا مذاق کرتے ہوئے ٹوئٹر پر حریم شاہ کا شکریہ ادا کرنا شروع کر دیا۔

صارفین کی جانب سے حریم شاہ کے نام کے ساتھ دلچسپ اور مزاحیہ ٹویٹس کا سلسلہ جاری رہا جو پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈز لسٹ میں بھی آ گیا۔

خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی ائی ) عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں انٹر نیٹ سروس بند کرکے تمام سوشل میڈیا کی ویب سائٹس بھی بند کردی گئیں تھی، انٹر نیٹ سروس بند ہونے کی وجہ سے روزانہ کما کر کھانے والا بائیکیا کے افراد اور فوڈ پانڈہ کی سروس فراہم کرنے والے لوگ بے روزگار ہو گئے تھے۔


مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں