بلوچستان: مسلم باغ ایف سی کمپائونڈ کلئیر قرار، چھ دہشت گرد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ [آئی ایس پی آر] کے مطابق بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں ایف سی کمپائونڈ میں کلئیرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران چھ دہشت گرد مارے گئے جبکہ سات سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق آپریشن 12 مئی کی شام کو دہشت گردوں کے حملے کو پسپا کرنے کے بعد شروع کیا گیا تھاجسے13 مئی کی صبح مکمل کر لیا گیا ہے۔

پاک فوج کے مطابق آپریشن میں یرغمالیوں کو بچانے کا آپریشن شامل تھا اور ساتھ ہی ایک رہائشی بلاک سے تین خاندانوں کو بچانا تھا۔ بیان میں بتایا گیا کہ 'دہشت گردوں نے اپنے خوفناک عزائم سے بچوں کو بھی نہیں بخشا ۔'

آپریشن میں ایک شہری سمیت 7 جوان شہید ہوگئے جب کہ ایک خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں